Posts

Showing posts with the label البانیہ AI وزیر

ٹیکنالوجی انسانوں کے برتاؤ کیسے بدل رہا ہے؟

Image
دنیا کے سیاسی نقشے پر ایک نیا تجربہ وقوع پذیر ہوا ہے ایک ایسا واقعہ جو بظاہر دلچسپ لگتا ہے مگر دراصل انسانی تاریخ میں طاقت، اختیار اور علم کی نئی سمت متعین کررہا ہے۔ البانیا کی حکومت نے “ڈیالا” نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کو وزیرِ مملکت برائے مصنوعی ذہانت مقرر کیا۔  لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی ںچند ہی دن بعد البانیا کے وزیرِاعظم ایڈی راما نے اعلان کیا کہ ڈیالا “حاملہ” ہے اور جلد ہی “۸۳ بچے” پیدا کرے گی۔ یہ بیان دنیا بھر میں مزاح، حیرت اور فلسفیانہ تجسس کا سبب بن گیا۔ :"حمل" کا استعاراتی مفہوم مشینوں کی تولید کا عہد ایڈی راما کے مطابق، ڈیالا کے “۸۳ بچے” دراصل "اے آئی " ماڈیولز ہیں جو ہر پارلیمانی رکن کے لیے بطور معاون کام کریں گے۔  یعنی انسان کے ذہنی بوجھ کو مشینوں کے ذہن سے بانٹا جا رہا ہے۔  یہ وہ لمحہ ہے جب "ذہانت" انسان سے الگ ایک خودکار اکائی کی صورت میں ادارہ جاتی طاقت حاصل کر رہی ہے۔ یہ استعاراتی حمل اس بات کی علامت ہے کہ مشینیں اب خود “تخلیق” کے عمل میں شریک ہو رہی ہیں جو کبھی صرف انسان کی خصوصیت تھی۔ جب کہا جاتا ہے کہ ڈیالا “حاملہ” ہے  تو ا...