Posts

Showing posts with the label Philosophy of Death

کیا اکیسویں صدی میں انسان کا موت پر قابو پانا ممکن ہوسکتا ہے؟

Image
کیا انسان  موت پر قابو پاسکتا ہے؟یا آگے چل کر  کوئی حل نکال سکے گا کہ جو اس کو حیات جاودانی عطا کرے؟  انسان جب سے شعور کی منزل پر پہنچا ہے اس نے دو سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے میں کہاں سے آیا ہوں؟ اور میں کہاں جا رہا ہوں؟ ان دونوں سوالوں کے درمیان جو سب سے بڑی دیوار کھڑی ہے  وہ ہے ''موت''۔ ہر دور میں انسان نے موت کو سمجھنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی، مگر ہمیشہ ناکامی اس کا مقدر بنی۔  لیکن اکیسویں صدی میں ٹیکنالوجی اور سائنس نے انسان کو یہ گمان عطا کیا ہے کہ شاید وہ اس دیوار کو گرا دے گا۔   اسی پس منظر میں یووال نوح ہراری  اپنی مشہور زمانہ کتاب  "Homo Deus: A Brief History of Tomorrow"  میں ایک چونکا دینے والا دعویٰ کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ "موت اب کوئی مقدر نہیں رہی، بلکہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور جلد یا بدیر انسان اسے حل کر لے گا۔  یہ دعویٰ نہ صرف سائنس بلکہ مذہب اور اخلاقیات کے پورے نظام کے لیے ایک چیلنج بن کر سامنے آتا ہے۔ یہ مضمون اسی سوال کے گرد گھومتا ہے کہ   کیا انسان واقعی موت پر قابو پا چکا ہے یا یہ محض ایک ...