Posts

Showing posts with the label تحریک لبیک

پنجاب پولیس کا عظیم الشان آپریشن، برآمدگی میں تاریخ رقم!

Image
کہا جاتا ہے کہ دنیا کی ہر پولیس کے اپنے طریقے ہوتے ہیں۔   کہا جاتا ہے کہ دنیا کی ہر پولیس کے الگ طریقے ہوتے ہیں۔ کوئی جرم ہونے کے بعد تفتیش کرتی ہے اور کوئی پہلے برآمدگی کرتی ہے، جرم بعد میں ڈھونڈتی ہے۔۔ پنجاب پولیس نے تو اس نظریے کو باقاعدہ "علمی شکل" دے دی ہے ۔اب جرم کی تلاش نہیں، "چیزوں کی برآمدگی" ہی مقصدِ زندگی بن چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں پنجاب پولیس نے تحریک لبیک کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اور جیسے ہی اندر داخل ہوئی، تو منظر ایسا تھا جیسے کسی صدیوں پرانے خزانے کا صندوق کھل گیا ہو۔ خبر آئی: “دفتر سے خطرناک اشیاء برآمد اب عوام حیران، کہ بھائی آخر کیا نکل آیا؟ کیا وہاں راکٹ لانچر چھپے تھے؟ کیا کسی تہہ خانے میں ایٹم بم بنا رہے تھے؟ نہیں جناب برآمدگی ہوئی ہے۔ سونے کے زیورات، غیر ملکی دستاویزات اور بھارتی کرنسی(سب سے مضحکہ خیز برآمد) دو پانی کی بوتلیں، تین ٹارچ، ایک تسبیح، اور ایک ناتمام رسید۔ (ان کے بھی ثبوت نہیں دئیے، پتا نہیں کسی نے لکھ کر ان کو دی) پنجاب پولیس نے فوراً پریس ریلیز جاری کی: “یہ چیزیں ملک دشمن مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتی تھیں۔” کوئی پوچھے حضور! اگر  تسبی...