Posts

Showing posts from November, 2025

بلوچستان پر برطانوی پارلیمنٹ کی قرارداد انسانی ہمدردی یا سامراجی سیاست؟

Image
جب کسی ملک کے اندر کے زخم سڑنے لگیں اور مرہم کی جگہ مزید زخم لگائے جائیں تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ درد سرحدوں سے باہر محسوس ہونے لگتا ہے۔ حالیہ دنوں برطانوی پارلیمنٹ میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جو قرارداد پیش کی گئی ہے وہ اسی درد کی ایک علامت ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی بلوچستان کے عوام کے لیے ہمدردی ہے، یا ایک نئی سامراجی بساط کا حصہ؟ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد کو اگر ظاہری آنکھ سے دیکھا جائے تو مقصد انسانی حقوق کی بحالی، انصاف، اور ریاستی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانا نظر آتا ہے۔ مگر اگر تاریخ کی آنکھ سے دیکھا جائے تو یہ وہی پرانی روش ہے  جہاں عالمی طاقتیں مظلوم قوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بہانے اپنے مفادات کی سوئی چبھو دیتی ہیں۔ یہ سوال اپنی جگہ پر کھڑا ہے کہ ایک غیر ملکی پارلیمنٹ کسی خودمختار ملک کے اندرونی معاملات پر بات کیوں کرتی ہے؟ کیا ان کے اپنے ملک میں مظلوم قومیں ختم ہو گئی ہیں؟                 اب ذرا خود برطانیہ پر نظر ڈالی جائے۔ کیا وہاں سب کچھ واقعی اتنا مثالی ہے جتنا وہ دوسروں ...

بلوچستان کی نئی نسل میں بیداری کیوں بڑھ رہی ہے؟ ستر سالہ وعدہ خلافیوں کی تاریخ

Image
بلوچستان صدیوں سے خاموش سرزمین کہلاتی رہی ہے۔ یہاں کے پہاڑ گواہ ہیں کہ کتنی بار وعدے کیے گئے کتنی بار خواب دکھائے گئے اور کتنی بار ان خوابوں کو خاک میں ملایا گیا۔ مگر آج بلوچستان کی خاموشی ٹوٹ چکی ہے۔ نئی نسل جاگ رہی ہے آنکھوں میں سوال ہیں دلوں میں آگ ہے اور لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے کہ اب مزید دھوکہ نہیں، اب مزید کسی انجانی صورت میں تم ہمیں بیوقوف نہیں بناسکتے۔ بلوچستان کی نئی نسل کی بیداری کوئی اتفاق نہیں، یہ دہائیوں کے استحصال، محرومی اور سیاسی وعدہ خلافیوں کا فطری ردِعمل ہے۔ جب ایک نسل صبر کرتی ہے  دوسری سوچتی ہے مگر تیسری لڑتی ہے اور بلوچستان کی تیسری نسل اب لڑنے کے مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ یہ لڑائی بندوقوں کی نہیں شعور کی ہے۔ تاریخ کی چادر میں لپٹی محرومیاں جو آج کے دانشوروں کی نظروں میں نہیں آتیں قیامِ پاکستان کے وقت بلوچستان کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس سرزمین کے وسائل، تعلیم، اور عوام کو وفاقی نظام میں مکمل حصہ دیا جائے گا۔ مگر ہوا اس کے برعکس۔ بلوچستان کے وسائل پورے ملک کی صنعتوں، شہروں اور توانائی کے نظام کو روشن کرتے رہے  مگر جن پہاڑوں سے گیس نکلی وہاں آج بھی اندھیرا ہ...